۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی

حوزہ / حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: معصومین علیہم السلام کے کلمات سے استفادہ کرنے سے عقل کی نشوونما ہوتی ہے کیونکہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے تمام الفاظ عقلِ سلیم کے مطابق ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسین مومنی نے محرم الحرام کی پانچویں تاریخ کو حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستانِ امام خمینی (رہ) میں نماز ظہرین کے بعد خطاب میں کہا: حضرات معصومین علیہم السلام کے کلمات اور ان سے رجوع کرنے والے افراد کے سوالات کے جواب میں ائمہ معصومین علیہم السلام کے تحریریں انسانی عقلوں کی حیات کا باعث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: زندگی کے مختلف واقعات کی وجہ سے لوگوں کے ذہن زنگ آلود ہو جاتے ہیں اسی لیے حضرات ائمہ معصومین علیہم السلام کے خطوط اور ان کے مبارک الفاظ ان بند ذہنوں کو زندہ کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں۔

حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کے کلمات سے استفادہ کرنے سے عقل کی نشوونما ہوتی ہے کیونکہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے تمام الفاظ عقلِ سلیم کے مطابق ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ایک شخص سید الشہداء علیہ السلام کے پاس آیا اور کہا کہ "میں ایک گنہگار آدمی ہوں اور مجھ میں گناہ سے باز رہنے کی طاقت نہیں ہے" اور پھر اس نے امام علیہ السلام سے وعظ و نصیحت کی درخواست کی، امام علیہ السلام نے جواب میں فرمایا: "اگر تو گناہ کا ارادہ رکھتا ہے کوئی حرج نہیں لیکن اس وقت پھر خدا کا رزق مت کھاؤ، خدا کی حکومت و ولایت سے باہر نکل جاؤ، وہاں گناہ کرو جہاں تمہیں کوئی بھی نہ دیکھ سکتا ہو، عزرائیل کے ہاتھ سے اور قبض روح سے نکل بھاگنا اور جب قیامت کے دن عذاب کے فرشتے تمہیں جہنم میں لے جانا چاہیں تو ان کا مقابلہ کرنا" (یعنی جب یہ سب کر سکنے کی تم میں طاقت ہو جو کہ ناممکن ہے، تو بے شک گناہ کرو)۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: جب کچھ لوگ گناہ کرتے وقت اگر دیکھتے ہیں کہ حتی کوئی بچہ ان کو دیکھ رہا ہے تو وہ اس سے بھی شرم محسوس کرتے ہیں اور گناہ کرنے سے باز رہتے ہیں لیکن (یہی افراد پھر کیسے) خدا کے حضور میں آسانی سے گناہ و معصیت انجام دیتے ہیں!!۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .